پی ایس ایل: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے ہرادیا

624

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے ہرا دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے نویں ایڈیشن کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جو آخری بال پر منتج ہوا، جس میں کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست ہوئی جب کہ پشاور زلمی نے ایونٹ میں پوائنٹس ٹیبل پرپہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پشاور زلمی کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 148 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، جسے حاصل کرنے کی کوشش میں کراچی کنگز کی ٹیم 20 اوورز میں 145 رنز بناسکی اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

پشاور زلمی نے 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر147 رن بنائے تھے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عرفات منہاس، زاہد محمود اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔