علی امین گنڈاپور کیخلاف نااہلی کی درخواست سماعت کیلیے منظور

338
will not compromise

اسلام آباد: علی امین گنڈاپور کے خلاف نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے منظور ہو گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے درخواست منظوری کے فیصلے میں سماعت کے لیے 26 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں محمد کفیل نامی شخص نے درخواست دائر کی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔