کراچی: صدر اِردوان نے آصف زرداری کو فون کرکے صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان کی جانب سے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو فون کیا گیا گیا، جس میں انہوں نے منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترکیہ اور پاکستان کے صدور نے گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اور تعاون میں مزید اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے ترک ہم منصب کے فون کرنے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ترک عوام کو رمضان المبارک کی مبارک باد بھی دی۔