ملکی معاشی چیلنجز : صدر آصف زرداری کا تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

256
آصف زرداری کی دنیا بھر کے تمام مسلمان بھائیوں کو عید کی مبارکباد

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 صدر مملکت آصف زرداری نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر کیا، صدر مملکت کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرناہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔