سراج الحق کا جمعۃ الوداع کو امریکی سفارتخانے کی طرف غزہ ملین مارچ کا اعلان

597
accountability day

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق کہنا ہے کہ اگر حکومت پاکستان نے فلسطین کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا نہ کی تو 27 رمضان کو ایوان صدر یا امریکی سفارتخانے میں داخل ہونے کا فیصلہ کریں گے، فلسطینیوں کی حمایت میں امریکا میں جلوس نکلا جس کے شرکا وائٹ ہاؤس میں داخل ہوئے، بدقسمتی سے ہمارے بزدل حکمرانوں نے غزہ کا ساتھ نہیں دیا ۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان پر جب تک دو خاندان مسلط ہیں نا ملک کی ثقافت ہے نا ہی خزانہ محفوظ ہے، ملک پر مسلط حکمرانوں نے مزید پانچ سال اپنے کیسز  معاف کرانے ہیں ، جیلوں میں موجود بدمعاشوں کو بے گناہ ثابت کرنے کے بعد عوام پر مسلط کرنا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ملک دشمن جماعتیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  دونوں حکمران جماعتیں ملک میں اپنے وزرا منتخب کرکے اپنی تجوریاں بھریں گی، بلوچستان کی عوام بے یارو مددگار پڑے ہیں ، انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے، ملک میں عام آدمی کو انصاف نہیں ملتا ، جس کی وجہ سے ملک میں بدامنی پھیلتی ہے۔