پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ن لیگ کا الیکشن کمیشن سے رجوع

445

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا ہے۔

ثوبیہ شاہد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے دوسری سیاسی پارٹیوں کو کے پی کے اسمبلی میں مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن کے مقابلے میں زیادہ دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو کے پی اسمبلی میں 7 مخصوص نشستیں جب کہ جے یو آئی کو 10دی گئی ہیں۔