پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

296
moon of Ramadan

پشاور: پاکستان میں ماہ رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے اورکل بروز منگل 12 مارچ 2024 کوپہلا روزہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں سے رویت ہلال کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل بروز منگل یکم رمضان ہوگا۔

لاہور کی زونل کمیٹی کو چاند نظر آنے کی نہ صرف شہادت موصول ہوئی بلکہ اجلاس میں شریک اراکین نے اس کا مشاہدہ بھی کیا۔ اس کے بعد اسلام آباد، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی چاند دیکھا گیا۔