پی ایس ایل: بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ

341

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم سمیت اطراف میں بارش کے باعث آج پی ایس ایل 9 میں ہونے والا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر، لانڈھی، سلطان آباد، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اسٹیڈیم کے اطراف میں ہلکی ہلکی بارش ہورہی ہے۔

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے باعث آج بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے، شہر میں اس وقت اچھی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہواؤں کی رفتار 25 سے 30کلو میٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پی ایس ایل شیڈول کے مطابق آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہونگے۔