جماعت اسلامی صدارتی الیکشن میں غیر جانبدار، ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا

381
Protest

اسلام آباد ، کراچی: جماعت اسلامی کی جانب سے صدارتی انتخاب میں غیر جانبدار رہے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ارکان نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد صدارتی انتخاب کے موقع پر ایوان میں موجود نہیں ہیں۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں وہ اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کررہے۔

جماعت اسلامی کے سندھ اسمبلی میں رکن محمد فاروق نے کہا ہے کہ ہم صدارتی انتخاب کا حصہ نہیں ہیں، پارٹی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے رائے شماری میں حصہ نہیں ڈالا۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ الیکشن میں ووٹ اور نتائج دونوں چوری ہوئے۔ جعلی الیکشن کے نتیجے میں ڈیفیکڈڈ اسمبلیاں وجود میں آئیں۔ وزیراعظم اور کابینہ جعلی ہے ۔ ان اسمبلیوں سے ہونے والا صدارتی انتخابات بھی جعلی ہے ۔ جماعت اسلامی صدارتی الیکشن میں غیر جانبدار رہے گی۔ جماعت اسلامی صدارتی انتخابات کا حصہ بالکل نہیں بنے گی ۔ الیکشن جعلی ہوئے، اپوزیشن آئے اور ہمارے ساتھ عملی میدان میں جدوجہد کرے ۔ دھاندلی کے خلاف تحریک میں تیزی لائیں گے۔