لاہور: صحافی عمران ریاض کی زمان پارک حملہ کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے صحافی عمران ریاض کی زمان پارک حملہ کیس میں ضمانت منظور کرلی۔
صحافی عمران ریاض کو پولیس نے 27 مارچ کو کو توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملے کے کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں (ایک ہفتہ قبل) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں عمران ریاض کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔