الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب التوا کی محمود اچکزئی کی درخواست مسترد کردی

397
across the country

اسلام آباد: اپوزیشن کے امیدوار محمود خان اچکزئی کی جانب سے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محمود خان اچکزئی کی جناب سے دی گئی صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست گزار نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران الیکٹورل کالج پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔ صدارتی انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج مکمل طور پر فعال ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے حمایت یافتہ امیدوار محمود خان اچکزئی نے صدارتی الیکشن کے التو کی درخواست دائر کی تھی۔