اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں ممبر کی جانب سے سگریٹ نوشی پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایک ممبر نے دوران کارروائی سگریٹ نوشی کی۔جس پر ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی تاریخ میں ایک ممبر نے فلور پہ سگرٹ پی، یہ پارلیمانی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے۔جو کہ افسوس ناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں پانی بھی پینا ہو تو اس کے لیے باقاعدہ اجازت لی جاتی ہے۔انہوں نے ارکان اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اپنے ہمراہ کسی کو ساتھ نہ لائیں کیونکہ گیلری میں بیٹھ کر ٹک ٹاکر ویڈیوز بناتے ہیں، اگر آئندہ ایسا ہوا تو سخت ایکشن لیں گے۔