راولپنڈی: پی ایس ایل کے میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست ہوگئی۔
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا 25 واں میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے ہرا دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پشاور زلمی کے دیے گئے 197 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے 18 اوور میں 120 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل نے 24، جیسن رائے 16، عقیل حسین 14، محمد عامر 13، لوری ایونز 12، عمیر یوسف 10، کپتان رائلی روسو 8، سہیل خان 7، خواجہ نافع 5 اور ابرار احمد 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کے کی جانب سے لیوک ووڈ، خرم شہزاد اور مہران ممتاز نے 2، 2 جبکہ عامر جمال اور نوین الحق نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹام کوہلر کیڈمور 33، صائم ایوب 30، محمد حارث 20، حسیب اللہ خان 6، عامر جمال 5 جبکہ مہران ممتاز اور لیوک ووڈ 0، 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ روومن پاول 28 اور نوین الحق 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین نے 4 جبکہ سہیل خان، ابرار احمد اور محمد حسنین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔