لاہور میں نجی ٹی وی کے اینکر پرسن کے گھر پر فائرنگ

325

لاہو: ڈیفنس کے علاقے میں نجی ٹی وی کے اینکر کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر پرسن اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ دو مرتبہ مختصر وقفے سے کی گئی، جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد متعلقہ تھانے میں مقدمے کی درخواست جمع کروا دی گئی ہے جب کہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔