وزیر اعظم کا مظفر آباد کی بارشوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان

263
address

مظفرآباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں سے حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین  کو   حکومت کی جانب سے 20لاکھ روپے اور قدرتی آفت کے باعث زخمی افراد کو5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ  جموں وکشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، حکومت بغیر کسی تاخیرکے کشمیری بہن بھائیوں کی مدد کرے گی،  آئندہ سالوں میں پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنا ہوگا، ذاتیات سے بالاتر ہو کر نفرت کو ختم کرنا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہجو مکانات جزوی تباہ ہوئے ہیں انہیں ساڑھے 3 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا، قدرتی آفات کے سامنے سرجھکانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، قدرتی آفت انسان کے بس سے باہر ہے۔

خیال رہے کہ کشمیر میں بارشوں سے اب تک 8افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جنہیں حکومت نے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔