سال 2024: زکوٰة کا نصاب ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے مقرر

872
The rate of Zakat

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ  35 ہزار 179 روپے رکھنے والوں سے زکوۃ منہا کی جائے گی۔ وزارت برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2024 کے لیے جاری زکو نصاب کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے رکھنے والے صارفین سے زکوۃ کی کٹوتی ہوگی، جبکہ اس سے کم رقم رکھنے والے افراد زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنی ہوں گے۔ یکم رمضان المبارک کو 135179 روپے سے کم بیلنس کے اکاؤنٹس زکوۃ کٹوتی سے مستثنی ہونگے۔

 زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے مطابق یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو 135179 روپے سے کم بیلنس کے اکاؤنٹس زکوۃ کٹوتی سے مستثنی ہوں گے اور ان  سے زکوٰۃ منہا نہیں کی جائے گی۔