راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے ہم گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ فارم 45 کے تحت جو لوگ جیتے ہیں ان کی حکومت ہونی چاہیے کیوں کہ آپ کے پاس اختیار نہیں ہے کہ حکومت اور کابینہ بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کو آئین و قانون کے تحت چلنے دیں۔ ہمیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ہمیں جیل انتظامیہ نے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔ گرینڈ الائنس کے حوالے سے ہم جماعت اسلامی سمیت تمام پارٹیوں کے ساتھ بات کریں گے اور منظم انداز میں مہم چلائیں گے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے گورنر سے حلف لیا ہے، یہ آئینی پوزیشن ہے۔