اسلام آباد: اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی بے پناہ کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے بے پناہ کوشش کی کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لائیں، کوشش ہوگی کہ امریکا کو باور کرائیں کہ عافیہ کو واپس بھیج دیں، موجوددہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے میری اس پر تین مرتبہ تفصیلی بات ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پوری کوشش کی کہ پاکستان کی بیٹی جتنی جلدی ہوسکے پاکستان آسکے، ہم نے اس کے کافی سلوشن دیے، ہم چاہتے ہیں ڈاکٹر عافیہ واپس آئیں۔ نواز شریف نے اپنے دور میں بھی کوشش کی، اس حوالے سے وائٹ ہاؤس میں بھی بات کی لیکن وہ نہیں مانے، 2013 اور 2018 میں میرے بھی اس حوالے سے انٹریکشن ہوئے۔