جموں و کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کر کے بھارت میں ضم کیا ہے،  مودی کا دعویٰ

162

سری نگر: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کر کے اسے باقی  بھارت میں ضم کر دیا گیا ہے۔

جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ  ایسا آرٹیکل 370 کے خاتمے کے باعث ممکن ہوا، عوام کا دل جیتنے کے لیے کام کر رہاہوں، جموں و کشمیر صرف ایک خطہ نہیں بلکہ یہ ملک کا تاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج کشمیر سے پورے ملک کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد پیش کرتا ہوں،نئے جموں و کشمیر میں کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ ہے، بہت جلدمیں عوام امنگوں پر پورا اتر کر بھارت کومزید طاقتور بنادوں گا۔