سنی اتحاد کونسل کا پنجاب میں مخصوص نشستیں نہ ملنے پر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

263

لاہور: سنی اتحاد کونسل کو پنجاب میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نہ تو ٹریبونل ہے اور نہ ہی عدالت، اسمبلی میں سیٹوں کے تناسب سے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں۔

 سنی اتحاد کونسل نے الیکشن لڑا یا نہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، الیکشن کمیشن کا عمل آئین میں ترمیم کے مترادف ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ اپنے اختیارات سے تجاوز ہے، استدعا ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ کا سیکشن 104، رول 94 خلاف آئین قرار دے۔