لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو سینئر وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت جنگلات اور جنگلی حیات کی وزارت بھی دی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری کو وزیر اطلاعات بنایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کاظم پیرزادہ کواریگیشن، رانا سکندرحیات کوپرائمری ایجوکیشن، خواجہ سلمان رفیق کو اسپیشلایزڈ ہیلتھ اور خواجہ عمران نذیرکوپرائمری ہیلتھ ، شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل اور چوہدری شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری کی وزارت دی جارہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ خلیل طاہر سندھو کو انسانی حقوق، رمیش اروڑہ کو اقلیتی امور، عاشق کرمانی کو زراعت، ذیشان رفیق کو بلدیات، سہیل بھرت کو مواصلات اور فیصل کھوکھر کو کھیل کی وزارت دی جارہی ہے۔