کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سوشل میڈیا صارفین کی الیکشن کمیشن آف پاکستان پرشدید تنقید کے بعد فارم45الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر صرف4گھنٹے رہنے کے بعد ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی ہے،فارم45کو ویب سائٹ سے ہٹانے پر ایک مرتبہ بار پھر سوشل میڈیا صارفین نے الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانا بنایا ہے۔
سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ الیکشن کمیشن کو جب احساس ہوا کہ اس کی جعل سازی کا پول کھل رہا ہے تو ان فارم 45کو ویب سائٹ پر سے فوری طورپر ہٹا دیا گیا ہے،فیس بک پر شعیب شاہین نامی سوشل میڈیا صارف نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 70ارب روپے 8فروری کو ہونے والے انتخابات پر خرچ کے باوجود فارم45کو26دن بعد ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کہ4گھنٹے بعد ہی ڈیلٹ کردیا ہے۔70ارب کے الیکشن کو ختم کرنے کے لیے ایک10روپے کا بال پوائنٹ کا استعمال کیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن نے فارم 45 اپلوڈ تو کردیا لیکن جب پاکستانی عوام کی جانب سے ان فارمز 45 کا پوسٹ مارٹم کرکہ دیکھایا گیا تو فارم 45 ویب سائٹ سے ہٹا لیے گئے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ اتنا تھرڈ کلاس لیول تو کسی پرائمری کے اسکول کے بچے کا بھی نہیں ہوتا نقل میں جو ماشاءاللہ ہمارے الیکشن کمیشن کا ہے، کراچی میں PTI کا مینڈیٹ چوری کر کے MQM کو زبردستی جتوانے میں الیکشن کمیشن نے ایسے ایسے مضحکہ خیز کارنامے کیے ہیں جنکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔الیکشن کمیشن نے فارم 45 کی ٹیمپرنگ پکڑے جانے کے بعد اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے حلیم عادل شیخ نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ فارم 45 الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ہم نے ڈاﺅن لوڈ کرلیے تھے، جب ہم نے بے نقاب کیا تو ڈلیٹ کرنا شروع ہو گئے، الیکشن کمیشن رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے اب ان کا بچنا مشکل ہے۔
سوشل میڈیا صارف امتیاز علی نے لکھا کہ اس بار دھاندلی کنٹرول نہیں ہو رہی اتنے غلطیاں سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ سے فارم 45 ہٹا دئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ سے فارم 45 اپلوڈ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کر دئیے الیکشن کمیشن کی ہر بار اور ہر طریقے سے ان کی چوری پکڑی جا رہی ہے ،مزید چوری پکڑی جائے گی،ایک جھوٹ چھپانے کے لیے ا یک لاکھ جھوٹ بولنے پڑ رہے ہیں۔ایک گھنٹے میں فارم 45 کے خلاف عوامی ری ایکشن آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے لگاے ہوے فارم 45 ویب سائٹ سے ہٹا دیے ہیں، الیکشن کمیشن نے فارم 45 ویب سائٹ پر اپلوڈ کرتے ہی پھر ڈیلٹ کردیے،الیکشن کمیشن نے سارے فارم 45 کو اپنے ویب سائٹ سے ہٹا کر کی بھاگنے کی ناکام کوشش کی ہے بس چند منٹوں میں ہی طوطے اُڑ گے ہیں۔
ٹیوٹر پر ایک صارف احمد شریف نے لکھا کہ الیکشن کمیشن نے آئین شکنی کی ہے ، الیکشن کمیشن جھوٹ کا پلندہ سامنے آگیا ، اس پر وائٹ پیپر جاری کرنے کی ضرورت ہے ، پوری قوم کے جزبات کے ساتھ کھیلا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو جب احساس ہوا کہ اس کی جعل سازی کا پول کھل رہا ہے تو جعلی فارم 45 ویب سائٹ پر سے ہٹا د یئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کے 26دن بعد اپنی ویب سائٹ پر جعلی فارم 45اپ لوڈ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن پابند ہے کہ 14دن کے اندر فارم 45جاری کرنا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا،اور جو جعلی فارم 45 جاری کیے گئے وہ بھی انتہائی بھونڈے انداز میں ٹیمپرنگ کر کے جاری کیے اب الیکشن کمیشن کچھ بھی کر لے اس کی جعل سازی، ووٹوں اور سیٹوں کی چوری پکڑی جا چکی ہے۔ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ اور ملک کا المیہ یہ ہے کہ عوام پر ایسی حکومت اور پارٹیوں کو مسلط کر دیا گیاہے جن کو عوام 8فروری کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کر چکے ہیں۔ ایک منصوبہ بندی اور جعل سازی کے ذریعے جعلی فارم 45تیار کیے گئے اور اصل فارم 45کے برعکس فارم 47جاری کرکے ہارنے والوں کو جتوادیا گیا اور جو جیتے تھے ان کو ہروادیا گیا۔ فارم 47والے اسمبلیوں میں پہنچ گئے اور فارم45والے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔