بھٹو ریفرنس پر فیصلہ جمہوریت کو ترقی دے گا، بلاول بھٹو

347

اسلام آباد:بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کو جمہوری نظام اور عدلیہ سمیت تمام محاذوں پر ترقی کرنے میں مدد دے گا۔

پی پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ  عدالت نے تسلیم کیا ہے کہ بھٹو کا  منصفانہ ٹرائل نہیں ہوا، 44سال بعد تاریخ درست ہونے والی ہے، اس حقیقت کی طرف اشارہ کیا کہ بھٹو کو کئی دہائیوں قبل 4 اپریل 1979 کو پھانسی دی گئی تھی اور اس کے بعد سے ان کا خاندان اور پارٹی اس اقدام کو عدالتی قتل قرار دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھٹو جیسے مقبول لیڈر کو انصاف نہیں مل سکتا تو عام لوگوں کے لیے عدالتی نظام پر اعتماد کرنا مشکل تھا۔

انہوں نے مختصر بات چیت کے دوران عدالت کی جانب سے مقرر کردہ ایمیکس کیوری اور وکلاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی رائے پیش کی اور کیس پر دلائل دیئے۔

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ماضی میں ہونے والی غلطیوں کو تسلیم کیے بغیر کوئی اصلاح ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ فیصلے خوف یا حمایت کی پیداوار تھے۔