غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی

251

لاہور: اینٹی کرپشن کی عدالت میں پنجاب اسمبلی کے اندر غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  جج ارشد حسین بھٹہ نے11 مارچ کو پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان میں چالان کی مکمل کاپیاں تقسیم کرنے کا حکم دیا ہے۔

 ملزمان کے وکلا ءنے ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ہمیں سننے سے پہلے کیسے فرد جرم عائد کرسکتی ہے ؟پہلے دستاویزات دی جائیں پھر وہ پڑھ کر جواب دینگے ،عدالت آج فرد جرم کی کارروائی موخر کرے، جس پر عدالت نے بغیر فرد جرم عائد کیے اگلی تاریخ تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔