انتخابات جعلی سمجھنے والے اسمبلی میں نہ بیٹھیں، ہماری تحریک کا حصہ بنیں: سراج الحق

341
the US Embassy

لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جو انتخابات کو جعلی سمجھتے ہیں وہ اسمبلیوں میں نہ بیٹھیں اور ہمارے ساتھ آ کر تحریک کا حصہ بنیں یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ الیکشن کوجعلی بھی کہیں اوراسمبلیوں میں بیٹھ کر بڑے بڑے نوالے بھی لیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ25 کروڑ عوام ایک ماہ سے اضطراب اور مصیبت میں مبتلا ہیں کہ ان کے ووٹ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ پہلے ووٹ تبدیل ہوتے تھے اور اب نتائج تبدیل ہوتے ہیں عہدوں کی بندر بانٹ کی جا رہی ہے لیکن فرائض کی انجام دہی کے لیے کوئی بھی تیار نہیں ہے ہارنے اور جیتنے والے سب پریشان ہیں عوام چاہتے ہیں عوام کو ریلیف دینے والا کوئی نہیں ہے صرف جماعت اسلامی ہی انہیں ریلیف دینے والی جماعت  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ2024 کا الیکشن دراصل 2018 کے انتخابات کا ہی ری پلے ہے۔انہوں نے کہا کہ جو انتخابات کو جعلی سمجھتے ہیں وہ اسمبلیوں میں نہ بیٹھیں اور ہمارے ساتھ آ کر تحریک کا حصہ بنیں یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ الیکشن کوجعلی بھی کہیں اوراسمبلیوں میں بیٹھ کر بڑے بڑے نوالے بھی لیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا ہے کہ غزہ کے مسلمانوں اسرائیلی مظالم رکوانے اور وہاں جنگ بندی کے لیے بھرپور اواز اٹھائے گی اور اس حوالے سے دوبارہ سے تمام اسلامی ممالک اور سفارت خانوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔