حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی: وزیراعظم نے سفارشات مانگ لیں

214
reduce

اسلام آباد: حکومتی اخراجات میں خاطرخواہ کمی لانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے جامع سفارشات مانگ لیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت میں اصلاحات اور حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی لانے کے لیے جامع سفارشات امنگ لی ہیں، اس سلسلے میں وزیراعظم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی بریفنگ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹائزیشن اور آٹومیشن کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

گوادر کا دورہ کرنے کے بعد وزیراعظم میاں شہباز شریف کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس وصولیاں بڑھانے، برآمد کنندگان کو ری فنڈ ادائیگی، ٹیکس نیٹ میں توسیع، ٹیکس چوری، ادارہ جاتی بدعنوانی، انسداد اسمگلنگ، آٹو میشن اور معیاری خدمات کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے فیڈرل بورڈ آف ریولیو کی ڈیجیٹائزیشن اور آٹومیشن کا عمل فوری شروع کرنے اور اسے عالمی معیار کے مطابق جدید نظام کے مطابق ڈھالنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عالمی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں

انہو ں نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھ کر آگے قدم بڑھانا ہے، رونے دھونے یا ماضی کو یاد کرنے سے کوئی بہتری نہیں آئے گی۔ چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے قرضوں سے نجات کا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکی حالات کے ذمے دار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے لیے میرٹ پر قابل لوگ لائے جائیں۔ وزارت داخلہ اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے پوری قوت سے کام کرے گی جس میں فوج بھی بھرپور معاونت فراہم کرے گی اور اس عمل کی میں خود نگرانی کروں گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سابق نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ، سہلرٹرہ خزانہ امداد اللہ بوسال اور ان کی ٹیم کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی جو بنیاد ہم رکھ کرگئے تھے، آپ نے بڑی محنت سے اسے آگے بڑھایا اور اچھی پیش رفت دکھائی ہے۔ ڈاکٹر شمشاد اختر کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ آپ کی میرٹ پالیسی سے بہت متاثر ہوں۔