اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کے پارلیمان میں ہونے والے فیصلے پائیدار ہوتے ہیں۔
پاکستان بار کونسل کی جانب سے سپریم کورٹ کے ریٹائر ہونے والے سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس سے خطابک رتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پارلیمان کے بنائے ہوئے قوانین پائیدار ہوتے ہیں۔ عوام کی نگاہیں عدالت عظمیٰ کے بجائے پارلیمان کی طرف ہونی چاہییں۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس سردار جیسا سینئر جج ملنا میرے لیے خوش قسمتی کیبات ہے۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے ہمیشہ انتظامی اور قانونی بہترین مشورے دیے ہیں۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمان کے قانون کو ہمیشہ سراہنا چاہیے، اگر وہ آئین اور بنیادی حقوق سے متصادم نہ ہو۔ عوام کی نظریں سپریم کورٹ کے بجائے پارلیمان کی جانب ہونی چاہییں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عوام کے نمائندوں کے فیصلے پائیدار ہوتے ہیں۔ پارلیمان میں بحث سے مشترکہ فیصلوں کی روایت بہترین ہے اور پارلیمان ہی ہے جس نے آئین بنایا تھا۔