کبھی بدلے کی سیاست کا سوچا نہیں، پاکستان کو پاﺅں پر کھڑا کریں گے، نو منتخب وزیراعظم

339
ایران اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ علاقائی استحکام کو تقویت دے گا،شہباز شریف

اسلام آباد :نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھی بدلے کی سیاست کا سوچا بھی نہیں پاکستان کو پاﺅں پر کھڑا کریں گے، یہ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں، کھویا ہوا مقام حاصل کرکے دم لیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے اپوزیشن کو میثاق معیشت اور میثاق مفاہمت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ شور شرابے کے بجائے اسمبلی میں شعور کا راج ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اکٹھے ہوجائیں تاکہ یہ شور شعور میں بدل جائے، پاکستان کی تقدیر مل کر بدلیں گے، ہم نے صبر و تحمل سے کام لیا، کبھی بدلے کی سیاست کا نہیں سوچا، ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے ملک بچایا، ملک کو بڑے بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اگر شعور شور کو عبور کرجائے تو اپوزیشن کا بھی فائدہ ہوگا، ہم 5لاکھ نوجوانوں کو خصوصی تربیت ،جدید ترین ٹیکنالوجی ،آرٹیفیشل انٹیلی جنس دیں گے ، چھوٹے شہروں اور قصبوں میں نوجوانوں کو چھوٹا کاروبار کرنے کیلئے قرضے دیں گے، سختی سے پابند کروں گاکاروبار چلانے کی صلاحیت رکھنے والے نوجوانوں کو بینک قرضے دیں گے ۔