وفاقی کابینہ: اسحاق ڈار خزانہ، خواجہ آصف کو وزیر دفاع بنائے جانے کا امکان

438

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کے ایوان صدر سے حلف اٹھانے کے بعد وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کرد ی گئی ہے ،اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے غورو غوض شروع کر دیا ہے ،تین مراحل میں کابینہ تشکیل دی جائے گی پہلے مرحلے میں اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کا عہدہ سونپا جائے گااور اس کے علاوہ سردار یوسف کو مذہبی امور ،مصدق ملک پیٹرولیم کی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ آئی ٹی کا قلمدان انوشہ رحمن ،چودھری عابد شیر علی کو مشیر برائے پانی و بجلی،عطاء اللہ تاڑر کو وزیر اطلاعات، احسن اقبال کو وزیر داخلہ ،حنیف عباسی کو وزارت صحت، خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپنے کا امکان ہے۔