مریم نواز کی ہدایت پر “سڑکیں بحال  پنجاب خوشحال” پراجیکٹ شروع

229
concessions

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر “سڑکیں بحال  پنجاب خوشحال” پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے سڑکوں کے زیر تکمیل منصوبے جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے صوبے بھرکے روڈ برج پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا اس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے صوبے بھر کی روڈز کی حالت پر تفصیلی بریفنگ دی، چھوٹی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیرو مرمت و بحالی کے لئے ڈیڈ لائن دے دی۔

6 ماہ میں پنجاب کی 153 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا ہدف مقررکرنے کے علاوہ، 5 اہم رابطہ سڑکوں پر ایکسپریس وے بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس بارے میں مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں کوئی بھی سڑک ٹوٹی پھوٹی نہ رہے، سڑکوں کی تعمیر و بحالی جلد مکمل کرائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرکزی رابطہ سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ سڑکوں کی تعمیر وبحالی جلد چاہتے ہیں لیکن معیار پر قطعا سمجھوتہ نہیں ہو گا۔