لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس 8 مارچ کو حلف اٹھائیں گے

244

لاہور : ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان 8 مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقد ہو گی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے حلف لیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبان اور سینئر وکلاءشرکت کریں گے۔