قومی اسمبلی کل نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی

330
summary

اسلام آباد: قومی اسمبلی 3 مارچ کو ملک کے نئے وزیراعظم کا پانچ سالہ مدت کے لیے انتخاب کرے گی۔ 

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج (ہفتہ) وصول کیے جائیں گے، پولنگ اتوار کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کی قیادت میں اتحاد نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شہباز شریف کو دوسری مدت کے لیے اپنے امیدوار کے طور پر نامزد کیا ہے۔

پی ٹی آئی-ایس آئی سی نے عمر ایوب خان کو وزیر اعظم کےعہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 336 رکنی پارلیمنٹ میں امیدوار کو 169 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی سمیت مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں 200 سے زائد قانون سازوں کی حمایت حاصل ہے۔

8 فروری کے انتخابات میں عمران خان کی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 93 کے ساتھ سب سے زیادہ ایم پی ایز حاصل کیے۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ نواز کے سردار ایاز صادق قومی اسمبلی (این اے) کے 22ویں اسپیکر منتخب ہو گئے۔