اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نگراں وزیراعظم پی ایم ہاؤس خالی کرنے کے بعد منسٹر انکلیو منتقل ہو گئے ہیں، جہاں انہیں بنگلہ نمبر 15 الاٹ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل اتوار کے روز منعقد ہوگا، جس میں ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔ نئے قائد ایوان کے منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں منتقل ہو جائیں گے۔