سنی اتحاد کونسل نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا

244

سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے عمران خان نے اڈیالہ جیل سے سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کے لیے پیغام جاری کیا ہے کہ وہ محمود خان اچکزئی کی حمایت کریں۔

الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں محمود خان اچکزئی این اے 266 قلعہ عبد اللہ کم چمن سے 67 ہزار 28 ووٹ لیکر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔