سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

313
the welfare of workers

کوئٹہ: سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج جمعہ کے روز منعقد ہوا، جس میں پیپلز پارٹی کے منتخب رکن اسمبلی سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے۔ ان کے مقابلے پر کوئی دوسرا امیدوار نہیں تھا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر اور پیپلز پارٹی کی غزالہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئی تھیں جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔

سرفراز بگٹی 2013ء میں پہلی مرتبہ بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، جس پر انہوں نے وزیرداخلہ بلوچستان کے طور پر اپنی خدمات انجام دی تھیں۔