مریم اورنگزیب قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے مستعفی

318
An investigation

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفا دے دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب قومی اسمبلی کی اپنی مخصوص نشست سے مستعفی ہو گئیں۔ ان کے استعفے کے بعد مسلم لیگ ن کی منیبہ اقبال مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں۔

منیبہ اقبال کی رکنیت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر حلف اٹھایا تھا۔ پارٹی کی جانب سے مریم اورنگزیب کو پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی معاونت کےلیے رکھا گیا ہے۔