اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی میدان میں جن جگہوں پر مسلم لیگ ن سے معاہدہ نہیں ہوسکا ہے وہاں متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے لیے راستے کھلیں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہاکہ ہمارا اعتراض کسی ایک فرد پر نہیں ،سوشل میڈیاپر غلط خبریں گردش کرتیں ہیں،جہاں ضرورت ہوگی وہاں متحدہ سے بھی معاہدہ ہوسکتاہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن سے فائنل ہوگیا ہے کہ کہاں کہاں ہمارا گورنر ہوگا، بہت جلد ہم اس حوالے سے عوام کو آگاہ کردیں گے۔