نواز شریف کی مولانافضل الرحمن سے ملاقات، حکومت سازی میں مدد کی درخواست

123

اسلام آباد:مسلم لیگ ن  ( پی ایم ایل این ) کے قائد  محمد نواز شریف جمعیت علمائے اسلام  ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن  کو منانے کے لیے سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرکے حکومت سازی  اور سیاسی میدان میں ساتھ چلنے کی درخواست کی۔

ملاقات میں نواز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے رہنما خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور  رانا ثنااللہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ مولانا غفور حیدری بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور نواز شریف نے  گلے شکوے  دور کرکے مل کر حکومت  کرنے کی اپیل کی۔