یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ سے استعفا دے دیا

242
support

اسلام آباد: یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفا دے دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے ایوان بالا کی رکنیت سے استعفا دے دیا۔

ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفا دیا ہے اور اب وہ وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ووٹ ڈالیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں وزارت عظمیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد یوسف رضا گیلانی دوبارہ سینیٹر منتخب ہو جائیں گے۔ یوسف رضا گیلانی دوبارہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے آج حلف اٹھالیا جب کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا، جس کے لیے مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق اور پی ٹی آئی کے ملک عامر ڈوگر نے اسپیکر جب کہ پی پی پی کے سید غلام مصطفی شاہ اور پی ٹی آئی کے جنید اکبر نے ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرادیے ہیں۔