پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمٰن سے اسپیکر اور وزیراعظم کیلیے حمایت مانگ لی

182

اسلام آباد: تحریک انصاف نے اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن سے حمایت مانگ لی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کی اور قومی اسمبلی میں اپنے نامزد اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے لیے ووٹ کی صورت میں حمایت مانگی۔

تحریک انصاف کے وفد میں عمر ایوب، اصد قیصر اور جنید اکبر شامل تھے، جنہوں نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی۔ اہم ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمٰن سے ووٹ مانگنے آیا ہوں، یہ ہمارا حق ہے۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو اس بات کا پتا ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمن سے قومی اسمبلی میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کے سلسلے میں ووٹ مانگنے آئے ہیں۔