وزیراعظم کا انتخاب 3 مارچ کو ہوگا، شیڈول جاری

86
summary

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعظم کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان کا انتخاب بروز اتوار 3 مارچ کو ہوگا، وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 2 مارچ دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اسی روز 3 بجے تک کرلی جائے گی، قومی اسمبلی اجلاس میں 3 مارچ بروز اتوار وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ ممبران قومی اسمبلی اپنے مسلم ارکان میں سے ایک ممبر کو وزیراعظم منتخب کریں گے۔

حکمران اتحاد نے مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمر ایوب امیدوار ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت وزیراعظم کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا یعنی خفیہ ووٹنگ نہیں ہوگی۔ چھ جماعتوں پر مشتمل حکمران اتحاد کے پاس 208 ووٹ ہیں جب کہ 336 رکنی ایوان میں سادہ اکثریت 168 بنتی ہے۔ یعنی 169 ووٹ لینے والا وزیراعظم بن جائے گا۔

واضح رہے کہ آج جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔