طوفانی بارشوں سے تباہی: بلوچستان حکومت نے گوادر کو آفت زدہ قرار دیدیا

1354
Gwadar as a disaster

کوئٹہ:  بلوچستان کی صوبائی حکومت نےشدید بارشوں کے باعث ضلع گوادرکو آفت زدہ قراردےدیا ہے۔

نگران صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے بتایاہے کہ طوفانی بارشوں سے تباہی کے سبب گوادرکو آفت زدہ قراردیدیا گیا، جبکہ پاک فوج، ایئرفورس اورپاک بحریہ، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اےاورضلعی انتظامیہ بھی ریسکیوسرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

جان اچکزئی کے مطابق بارش کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے200کےقریب افراد کومحفوظ مقام پر منتقل کردیاگیاہے،وزیراعلیٰ گوادرسمیت تمام متاثرہ علاقوں کی خود نگرانی کررہےہیں۔