آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے: نواز شریف

290
valuable asset

 اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

قائد ن لیگ نواز شریف نے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے متعلق سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایسا خط وہ لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وطیرہ ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی۔ کیا یہ ملک دشمنی نہیں۔ آپ خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں۔