چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے گذشتہ سال رول اوور پر لیے قرض پر سود کی مد میں 26.6 ارب روپے ادا کیے، پاکستان نے یہ قرض چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے لے رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین سے 2 ارب ڈالر قرض 7.1 فیصد شرح سود پر حاصل کیا تھا، وزارت خزانہ نے قرض رول اوور کرنے سے متعلق تمام کارروائی مکمل کرلی ہے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے چین سے گزشتہ ماہ قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی تھی، چین نے قرض پر شرح سود میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔