کراچی: پی ایس ایل کے شہر قائد میں ہونے والے میچز میں شہریوں کے بائیکاٹ کی وجہ سے اسٹیڈیم خالی رہا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے کراچی میں شیڈول میچز میں سے پہلا آج نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی اور اسلام آباد کے مابین ہوا، جس میں شہریوں کی جانب سے بائیکاٹ مہم کی وجہ سے اسٹیڈیم خالی رہا۔
کرکٹ شائقین کی جانب سے پی ایس ایل اور یہودی کمپنی کے ایف سی کے مابین اشتہارات کے معاہدے کی وجہ سے جاری بائیکاٹ کے نتیجے میں آج ہونے والا پہلا میچ ہی کھلاڑیوں نے خالی کرسیوں کے درمیان کھیلا۔ کراچی کے شائقین کی بڑی تعداد شہر میں ہونے والا پہلا میچ ہی دیکھنے کے لیے گھروں سے نہیں نکلی۔