کٹھمنڈو: ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سینچری کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق نمیبیا کے بیٹر جان نکول لوفٹی ایٹن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے تیز ترین سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے نیپال کے خلاف کھیلے گئے میچ میں صرف 33 بالز پر سنچری اسکور کرلی، جسے اب تک تیز ترین ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
قبل ازیں تیز ترین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری کا ریکارڈ نیپال کے کشال مالا نے قائم کیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ برس منگولیا کے خلاف 34 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیسری تیز ترین سینچری کے ساتھ جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، بھارت کے روہت شرما اور چیک ری پبلک کے سدیش وکرماسکیرا مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 35، 35 گیندوں پر سینچریاں بنائی تھیں۔