کراچی میں جمعہ سے شدید بارش کا امکان

314
Clouds

کراچی: شہر قائد میں جمعہ کے روز سے گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے کے اثرات کے سبب  جمعے کو کراچی میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی اورموسم قدرے سرد ہوسکتا ہے۔

ارلی وارننگ سینٹرکی جانب سے جاری کی گئی پیش گوئی کے مطابق جمعہ (یکم مارچ) سے شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے جب کہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع جامشورو،ٹھٹھ، تھرپارکر، بدین،عمرکوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد،  ٹنڈوالہ یار،ٹنڈومحمد خان، نوشہروفیروز، شہید بے نظیرآباد میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کا بلوچستان پربرقرارسلسلہ شدت اختیارکرجائےگا جس کے سبب 29فروری سے2 مارچ کے درمیان قمبرشہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، شکارپور، کشمور، گھوٹکی اورسکھرمیں بارش کا امکان ہے۔