اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی پر دو مقدمات ہوں گے، ایک مقدمہ عدم اعتماد کے وقت اسمبلی توڑنے کا ہو گا اور دوسرا مقدمہ آئین کے مطابق قومی اسمبلی جلاس نہ بلانے کا ہو گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں لکھا ہے کہ ہر حال میں اسمبلی کا اجلاس 29 فروری تک بلانا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر عارف علوی قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر آئین شکنی کر رہے ہیں اگر وہ اپنی آئینی ذمے داری پوری نہیں کرتے تو یہ ذمے داری اسپیکر راجا پرویز اشرف کریں گے، اس سے حکومت سازی کے عمل میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری صدر منتخب ہوکر گورنر کا فیصلہ کریں گے، ہمیں انصاف ملے گا اس ملک کو انصاف ملے گا، پیپلزپارٹی نے ابھی گورنرز کی تقرری کا عمل شروع نہیں کیا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر مملکت پر آئین توڑنے کے دو مقدمات ہوں گے۔