انتخابی دھاندلی: سراج الحق کا متاثرہ سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا اعلان

325
empty cartridges

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے انتخابات میں  دھاندلی سے متاثرہ سیاسی جماعتوں سے مشترکہ لائحہ عمل پر مشاورت کے لیے رابطوں کا اعلان کرتے ہوئے  کہا ہے کہ خلوص دل سے تمام اداروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ غیر جانبدار رہیں ، اپنے حلف کی پاسداری کریں۔

جمہوریت بچاؤ قومی  کانفرنس  ” سے صدر مجلس کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ   رائے کا احترام نہیں کرنا تھا تو انتخابات کے نام پر قوم سے مذاق کیوں کیا گیا ؟ پاکستان واحد ملک ہے جہاں انتخابات سے قبل مرکز اور صوبوں میں حکومتیں بنانے والوں کے بارے اعلانات  ہوتے ہیں، انتخابی  دھاندلی  کی تحقیقات کے لئے  سیاسی نمائندگی کے ساتھ عدالتی کمیشن بنایا جائے  ۔

سراج الحق نے کہا کہ عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ، ان کے جذبات احساسات کا ادراک نہ کیا گیا اور مناسب راستہ نہ ملا تو خطرہ ہے کہ کسی اور سانحہ سے دوچار نہ ہو جائیں ۔ بلوچستان پہلے ہی آتش فشاں بنا ہوا ہے ، عوام اگر ساتھ نہ دیں تو کوئی ہتھیار کوئی ٹینک کوئی بندوق کسی کام کی نہیں حالات کو قابو میں نہیں رکھا جا سکتا  ۔

انہوں نے مزید کہاکہ  مشرق پاکستان میں ایسا ہی ہوا تھا خلوص دل سے اداروں سے کہنا چاہتا ہوں اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے غیر جانبدار رہیں اسی سے مستقبل محفوظ معیشت مضبوط سیاسی استحکام آ سکتا ہے ۔

سراج الحق نے کہا کہ اگر عوام کی رائے اور مشاورت کو قبول نہیں کرنا تھا تو انتخابات کے نام پر قوم سے مذاق کیوں کرتے ہیں ۔ انتخابات سے پہلے ہی اعلانات ہو رہے تھے کہ فلاں صوبہ فلاں جماعت کو اور اس صوبے کے فلاں حلقے فلاں جماعت کو ملیں گے ۔ پاکستان واحد ملک ہے جہاں انتخابات سے قبل حکومتوں کے بارے میں پیشگوئی کی جاتی ہے ۔