صدر کا اسمبلی اجلاس نہ بلانا آئین پر حملہ ہے، رضا ربانی

362

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر آئین پر حملہ کیا، صدر جمہوری عمل کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رضا ربانی نے کہاکہ صدر مملکت آئین کو پامال نہ کریں اور فوری اجلاس بلائیں، ان کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کرنا چاہیے، آج آئین کے ساتھ دہشتگردی ہو رہی ہے، دستور پر آخری حملہ ایوان صدر سے ہوا۔

انہوں نے کہاکہ صدر کا اسمبلی اجلاس بلانے سے انکار غیر آئینی اقدام ہے، عارف علوی دستور کے آرٹیکل 91 کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، ایوان صدر آرٹیکل 91 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے، آئین کہتا ہے 21 دن میں الیکشن ہونے کے بعد اجلاس طلب کیا جانا لازم ہے۔